﷽ شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید تک جانتا ہے۔
اللہ کے نام کا وال پیپر نیلے رنگ میں |
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
:قارئین کرام
امید ہے آپ سب لوگ خیر خیریت سے ہوں اور اللہ جل شانہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹ رہے ہوں گے۔ آج یکم جنوری یعنی 1 جنوری 2024 سردیوں کی اس خوشگوار شدید دھند والی صبح میں اپنے کمرے سے اپنے گرم بستر سے میں سلیمان معظم آپ کے ساتھ مخاطب ہوں۔ پاکستان میں سردی اس دفعہ دسمبر میں ہی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ نومبر کے مہینے میں بھی پنکھے چلتے رہے ہیں اور اب یہ امید ظاہر کی جاررہی ہے کہ اس سردی کا ساتھ بھی رمضان المبارک 2024 تک یعنی مارچ کے آخر تک ہو گا چونکہ موسم سرما کی آمد بھی دیر سے ہوئی ہے اس لیے جاڑے کا موسم زیادہ دیر تک رہنے کی پیشن گوئی کی جاررہی ہے۔ اچھی بات ہے ماہ رمضان بھی سکون سے گزر جائے گا گرمیوں کے روزے کو اجر و ثواب تو زیادہ ہے خلافت راشدہ میں سے اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے مجھے گرمیوں کے روزے اور سردیوں کا وضو بہت پسند ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ سردیوں میں روزے آئیں تو اگلے سال ایسے لوگوں کی خواہش پوری ہونے کا امکان نظر آ رہا ہے۔
اُردو ٹریک کی پہلی اشاعت میں ہم آپ کو اس ویب سائٹ کا تعارف کروائیں گے۔
اُردو ٹریک ویب سائٹ کا علامتی نشان |
اُردو ٹریک ویب سائٹ میں آپ کو تمام تر معلومات فراہم کی جائیں گی ان شاءاللہ جس میں زیادہ تر رجحان اس بات پر ہو گا کہ قارئین کو جو کچھ بھی پڑھنے کیلئے مہیا کیا جا رہا ہے وہ سارا کا سارا مواد اُردو زبان میں ہو گو کہ اُردو زبان ایک لشکری زبان ہے جس میں عربی، فارسی ترکی اور ہندی بھی شامل ہیں پھر بھی ہمارا ترجیح اُردو زبان پر ہو گی اور کنٹینٹ بھی اُردو زبان میں لکھا جائے گا۔ باقی ویب سائٹس کی طرح یہاں بھی آپ کو سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، عجیب و غریب خبریں، کاروباری خبریں، تعلیم، روزگار، ملازمت، داخلے، کلاسز کا آغاز، نتائج، موبائل فونز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائیسز کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اسلام دین و دنیا اور بہت کچھ آپ کو ملے گا اُردو ٹریک ویب سائٹ پر ہمارے فیس بک پیج کو لائک کریں یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ایکس سابقہ ٹوئٹر پلیٹ فارم پر بھی ہمیں فالو کریں۔ شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں