Microsoft Copilot App اب iOS پر دستیاب ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپ مائیکروسافٹ کوپائلٹ آئی فون اور آئی پیڈ ایپل ایپ سٹور پر میسر کر دی گئی
مائیکروسافٹ کو پائلٹ ایپ اب آئی او ایس پر بھی دستیاب ہے
مائیکروسافٹ کوپائلٹ کا علامتی نشان |
مائیکروسافٹ نے اے
آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) چیٹ بوٹ کو پائلٹ آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس جو کہ
جی پی ٹی 4 پر چلتا ہے بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح چیٹ جی پی ٹی ورک کرتا
ہے۔
مائیکروسافٹ نےاینڈرائڈ پر کو پائلٹ کا افتتاح کرنے کےچند دنوں بعد اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے آئی او ایس پر ایک ایپ جاری کر دی ہے۔ یہ ایپ
ایپل ایپ سٹور پر آئی فون اور آئی پیڈ دونوں کیلئے دستیاب ہے۔
مائیکروسافٹ کو پائلٹ بالکل چیٹ جی پی ٹی کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ نہ صرف سوالات کے جوابات دیتا ہے بلکہ ای میلز کو ڈرافٹ بنانا، ٹیکسٹ کو اکٹھا کرنا اور الفاظ کے ذریعے تصاویر بناتا ہے جس میں ٹیکسٹ ٹو ایمیج جنریٹر ڈال ای 3 کا اشتراک ہے۔
مائیکروسافٹ کا کو پائلٹ ایپل آئی او ایس کیلئے |
اس کے
برعکس چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن جو کہ جی پی ٹی 3.5 پر چلتا ہے جبکہ کوپائلٹ اوپن
اے آئی کے تازہ ترین ماڈل ایل ایل ایم جی پی ٹی 4 پر کام کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا اپنے بنگ سرچ انجن کے ڈسپلے کو تبدیل کرنا ٹیکنالوجی کمپنی کا چیٹ جی پی ٹی ایپ کے جیسے ایک اسٹینڈ الون ایپ کو ڈیوائسز میں منتقل کرنے کی بے تابی کو ظاہر کرتاہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں