بینک کیا ہے مرکزی بینک کیا ہوتا ہے بینک اکاؤنٹ کی اقسام زرعی بینک کیا ہے قومی بینک کیا ہے What is Bank & its Types in Urdu Definition
بینک کسے کہتےہیں؟ بینک کی تعریف بینک کی مختلف اقسام کون کون سی ہیں؟
مرکزی بینک کیا ہوتا ہے |
بینک ایک مالیاتی ادارہ ہوتا ہے جہاں صارف اپنے پیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں یا پھر ادھارے پیسے بھی لے سکتے ہیں۔
بینکس خود بھی پیسوں کی سرمایہ کاری کرتے ہیں تا کہ ان کے پاس وافر مقدار میں پیسے کے ذخائر کو بڑھایا جا سکے۔ بنیک جو کچھ بھی کرتے ہیں یہ سب قوانین کی زیر نگرانی ہوتا ہے۔
یہ قانون مختلف ملکوں مختلف ہوتے ہیں۔ جو لوگ بینک میں کام کرتے ہیں ان کو بینک کے ملازم کہا جاتا ہے۔ بعض بینک عوام کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرتے ہیں اور وہ صرف وہی ہیں جن سے ایک عام آدمی نمٹ سکتا ہے۔
دوسرے بینک سرمایہ کاری اور بیرون ملک کرنسی کی تجارت کے ساتھ نمٹتے ہیں۔
بینک صارفین کی رقم کو بینک میں حفاظت کے طور پر بھی رکھا جاتا ہے۔
بینکس اپنے صارفین کو ایک معاہدے کے تحت قرض بھی دے سکتے ہیں جس میں بینک کو کچھ عرصے بعد سود کے ساتھ رقم واپس کرنے کا معاہدہ کیا جاتا ہے۔
اس کی ایک مثال مکان یا زیورات کو گروی رکھ کر ایک گھر یا اپارٹمینٹ خریدنا شامل ہے۔
بینکس صارفین کے جمع شدہ اکاؤنٹس (ڈپازٹ اکاؤنٹ) میں سے رقم کو کاروبار میں مزید پیسہ بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
زیادہ تر ملکوں میں بینکوں کیلئے قوانین حکومت قانون کے تحت بناتی ہے۔
ایک مرکزی بینک مثال کے طور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس امر کو آراستہ کرتا ہے کہ ایک خاص وقت میں کتنی دولت جاری کی جانی چاہیے۔
یہ ایک ملک کی معیشت میں اہم عنصر ہے اور گورنمنٹ بڑے فیصلے لیتی ہے۔
بینک نوٹ سکے اور کرنسی جاری کرنے والے یہ بینک مرکزی بینکس کہلاتے ہیں۔
بینک کی تاریخ
History Of Banking Structure |
لفظ بینک اٹالین اطالوی زبان کے لفظ بینکو سے نکلا ہے جس کا مطلب بینچ ہے چونکہ اطالوی سوداگر پنرجہرن آسان الفاظ میں خراب یا ختم شُدہ شے کا از سرِ نو احیا
ایک بنچ کے ساتھ قرض لینے اور رقم دینے کے سودے کئے۔ انہوں نے رقم اس بینچ پر رکھ دی۔
ابتدائی مالیاتی ریکارڈ تاریخ کے آغاز سے ہی جانا جاتا ہے۔ سینکی ہوئی مٹی کے ریکارڈ تحریر کی ایجاد سے پہلے کیے جاتے تھے۔
17ویں صدی میں تاجروں نے اپنا سونا برطانیہ (لندن) کے سناروں کے پاس زخیرہ کرنا شروع کر دیا۔
سناروں کے اپنے ذاتی سیف یا الماریاں ہوتی تھیں اور ان کو سونا ذخیرہ کرنے کی عام لٖفظوں میں لاکر کی فیس بھی ادا کرنا پڑتی تھی۔
سنارروں نے آخر کار اپنے پاس بچ جانے والے سونا کا استعمال کرتے ہوئے قرض دینا شروع کر دیا، اور سونے پر سود بھی ادا کیا۔
بینک آف انگلینڈ نے 1695ء میں بینک نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے تھے۔ دنیا کا سب سے پرانا بینک مونتے دی پاسکی دی سیانا، اب بھی سیانا، اٹلی میں موجود ہے۔
بینک کی سرگرمیاں
ایک بینک عام طور پر مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرتا ہے۔
(Checking Account) چیکنگ اکاؤنٹ
(Cheque Books) چیک بکس
(Savings Account) سیونگز اکاؤنٹ
(Current Account) کرنٹ اکاؤنٹ
(Islamic Banking Account) اسلامک بینکنگ اکاؤنٹ
(Mini Market Account) منی مارکیٹ اکاؤنٹ
(Certificate Deposit Account) سرٹیفیکیٹ آف ڈپازٹ
(Individual Retirement Account) انڈیویجوئل ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ
(Credit Card) کریڈٹ کارڈ
(Debit Card) ڈیبٹ کارڈ
(Mortgage) مورٹگیج
(Mutual Fund) میوچل فنڈ
(Personal Loan) پرسنل لون
(Time Deposit) ٹائم ڈپازٹ
(Automated Teller Machine ATM) آٹومیٹڈٹیلر مشین
(Transactional Account) ٹرانزیکشنل اکاؤنٹ
بینکوں کی اقسام
:کمیونٹی ڈویلپمینٹ بینک
ریگولیٹد بینکس جو کہ زیر خدمت بازار یا آبادی کو مالیاتی خدمات اور قرضے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
:لینڈ ڈویلپمینٹ بینک
ایسے خاص بینک جو کہ لمبے عرصے کیلئے قرض دیتے ہیں انہیں لینڈ ڈویلپمینٹ کہا جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ ایل ڈی بی کی تاریخ کافی پرانی ہے پہلا ایل ڈی بی بینک جھنگ پنجاب میں 1920 میں شروع کیا گیا۔ اس کا اصل مقصد زمین کی ترقی زراعت اور زرعی پیداوار مییں اضافہ ہے۔ ایل ڈی بی بینک اپنے ممبرز اک لمبے عرصے کیلئے اپنی برانچز کے ذریعے براہ راست مالیاتی امداد مہیا کرتا ہے۔
:کریڈٹ یونین یا پھر کوآپریٹو بینک
یہ ایسے بینک ہوتے ہیں جو منافع کمانے کیلئے نہیں ہوتے کوآپریٹو بینک کے مالکان اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانے والے ہوتے ہیں اور اکثر ان کو دوسرے بینکس جو منافع کماتے ہیں ان سے بہتر ریٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔
روایتی طور پر ایسے بینکوں کی ممبرشپ لینا آسان نہیں ہوتا کیونکہ یہ کسی ایک خاص کمپنی کے ملازمین، کسی مخصوص علاقے، کسی یونین کے ممبر یا پھر مذہبی اداروں کے ممبران اور ان کے خاندان کو دی جاتی ہے۔
:پوسٹل سیونگز
سیونگز بینکس قومی ڈاک کے نظام سے منسلک ہوتے ہیں۔
آف شور بینک: کم ٹیکسیشن اور ریگولیشن والے دائرہ اختیار میں واقع بینک بہت سارے آف شور بینک پرائیوٹ بینک ہوتے ہیں۔
:سیونگز بینک
سیونگ بینک لوگوں سے بچت والے کھاتے میں جمع شدہ رقم وصول کرتا ہے اور اس جمع شدہ رقوم کے کھاتوں پر سود بھی دیتا ہے۔
:اسلامک بینک
:مائیکروفائنانس بینک
یہ بھی پڑھیں:کیمسٹری کیا ہے؟ کیمیا مختلف اقسام کے بارے میں جانیں
:بلڈنگ سوسائٹی اورلینڈس بینک
یہ ادارے ریٹیل (پرچون) بینکنگ میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
:ڈائریکٹ اور صرف انٹرنیٹ والا بینک
یہ ایسے بینکس ہوتے ہیں جو بغیر کسی وجود کے کام کرتے ہیں اور ان کی کوئی برانچ نہیں ہوتی اور ان کو مکمل طور پر نیٹ ورک کمپیوٹرز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔پاکستان میں اس کی مثال نیا پے اور سادہ پے ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں