ایلون مسک کی نیورا لنک چپ کامیابی کے ساتھ پہلے انسان کے دماغ میں داخل کر دی گئی Elon Musk's Neuralink chip has been successfully implanted into the first human brain
ایلون مسک کی نیورالنک چپ پہلے انسان کے دماغ میں داخل کر دی گئی
دنیا میں پہلے انسان مریض نے نیورا لنک سے دماغی چپ لگوا لی اور اب وہ اتوار سے اچھی طرح صحت یاب ہو رہا ہے یہ کہنا ہے دنیا کے امیر ترین کھرب پتی ٹیسلا موٹر کار کمپنی کے مالک شخص ایلون مسک کا۔
شروع کے نتائج میں بڑھتی ہوئی ڈیٹکشن دکھائی گئی۔ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا۔
یہ سپائکس یعنی بڑھنے والے نیورونز کی سر
گرمی ہے جو کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلھ نے سیلز کے طور پر بیان کیے ہیں جو پورے
دماغ اور جسم کو الیکٹریکل اور کیمیکل سگنلز بھیجتا ہے۔
امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن یعنی
خوراک اور ادویات کی انتظامیہ نے پچھلے سال کمپنی کو اس بات کی منظوری دے دی تھی
کہ وہ اپنا پہلا ٹیسٹ انسانوں کے دماغ میں چپ نصب کرکے کر سکتی ہے۔ یہ نیورا لنک
اسٹارٹ اپ کیلئے ایک پیچیدہ مرحلہ تھا اور اس کا مقصد مریضوں کو فالج اور دیگر
دماغی مسائل پر قابو پانے کیلئے ان کی مدد کرنا ہے۔
دماغی چپ ٹیکنالوجی |
ستمبر 2022ء میں نیورا لنک نے کہا تھا کہ اس کو انسانوں پر ٹیسٹ کرنے کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
اس مطالعہ میں دماغ کے اس حصے میں جراحی
طور پر چپ نصب کی گئی ہے جہاں سے انسان کے حرکت کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔ نیورا لنک
نے پچھلی دفعہ کہا تھا کہ شروعات میں ان کا گول لوگوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ
کمپیوٹر کرسر جو تیر کپیوٹر اسکرین پر دیکھائی دیتا ہے اور کی بورڈ کو صرف اپنی
سوچ سے قابو کر سکیں۔
نیورا لنک نے کہا ہے کہ
دماغی نصب کاری بہت اچھے طریقے سے کی گئی ہے ٹانکے دماغ کو سگنلز پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔
نیورا لنک کی جانب سے پہلی پروڈکٹ جس کا نام ہو گا ٹیلی پیتھی ایلون مسک نے ایسا ایکس کی الگ پوسٹ میں کہا۔
ابتدائی کمپنی نیورا لنک کا سب سے بڑا مطالعہ وائرلیس برین کمپیوٹر انٹرفیس تا کہ حفاظتی طور پر چپ کو نصب کیا جا سکے اور جراحت کرنے والا روبوٹ۔
یہ بھی پڑھیں:- ریڈار ٹیکنالوجی کیا ہے ریڈار کتنی قسموں کے ہوتے ہیں؟
اس کمپنی کو جانچ پڑتال کیلئے کہا گیا تا کہ اس کام کے دوران حفظان صحت کے اصولوں مد نظر رکھا جا سکے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جنوری 2024ء کے شروع میں کمپنی کو یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانپسپورٹیشن یعنی امریکہ کے نقل و حمل کے ادارے نے خطرناک مواد کی نقل و حرکت کے قانون کو توڑنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
کھرب پتی شخص ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک
کی مالیت پچھلے سال جون میں 5 ارب ڈالر تھی لیکن چار قانون دانوں نے نومبر کے آخر
میں یو ایس اسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو تحقیق کرنے کو کہا ہے کہیں ایلون مسک
نے سرمایہ کاروں کو اس کی ٹیکنالوجی کی حفاظت کے بارے میں گمراہ تو نہیں کیا
کیونکہ ویٹیرینری ریکارڈز میں بندروں میں جب یہ برین چپ نصب کی گئی تو مسائل ہوئے
جس میں فالج، جھٹکے لگنا اور دماغ کا پھول جانا شامل ہے۔
News Today Headlines USA Technology Neuralink
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک نے10 ستمبر 2023ء کو ایک پوسٹ میں لکھا کہ نیورا لنک چپ نصب کرنے کی وجہ سے کوئی بھی بندر مرا نہیں انہوں نے اس بات کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے حتمی طور پر بندروں کا چناؤ کیا ہے تا کہ انسانی جان کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ پسند آئی ہے تو براہ مہربانی ہمیں اپنی بلاگ لسٹ میں شامل کریں اردو ٹریک فیس بک پیج کو لائک کریں لفالو کریں اور اس تحریر کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں۔ شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں